انٹرنیشنل

مارک زکربرگ امریکی کانگریس میں پیشی کے لیے تیار

فیس بوک کے بانی مارک زکربرگ امریکی کا نگریس میں پیش ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں،متواتر روابط کے بعد 33 سالہ زکربرگ نے فیصلہ کیا کہ و ہ کانگریس میں گواہی دیں گے۔
مارک زکربرگ پر سوشل نیٹ ورکنگ کی رازداری کے حوالے سے الزامات ہیں،زکربرگ پر عوامی سطح پر بالخصوص قانون دانوں اور میڈیا کی طرف سے بھی شدید دباؤ تھا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق زکربرگ اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی آمادہ کریں گے،اس سے پہلے وہ انکار کر تے رہے ہیں،مارک زکربرگ کی پیشی سے گوگل اور ٹویٹر کے سی ای او پر بھی کانگریس میں پیش ہونے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔
امریکی سینیٹ نے 10اپریل کو ڈیٹا رازداری کے حوالے سے سرکاری طور پر تینوں کمپنیز کے سی ای او کو بلایا ہے، زکربرگ کی پیشی کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے تاہم وہ آج برطانوی پارلیمانی کمیٹی میں پیش نہیں ہو ئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button