مارکہِ حق: وزیراعظم کا سیالکوٹ فرنٹ لائن کا دورہ، جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
مارکہِ حق: وزیراعظم کا سیالکوٹ فرنٹ لائن کا دورہ، جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین
تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج سیالکوٹ کے ضلع پسرور میں واقع فرنٹ لائن علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی، اور وزیر اطلاعات بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی دورے میں شریک تھے۔
وزیراعظم کو آپریشن کی تفصیلات، جنگی صورتحال اور موجودہ عسکری تیاریوں سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔
فرنٹ لائن پر تعینات افسران اور جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا:
“افواجِ پاکستان نے قوم کے غیرمتزلزل عزم سے تقویت پا کر مادرِ وطن کا شاندار دفاع کیا اور دشمن کی بزدلانہ جارحیت کو فیصلہ کن انداز میں ناکام بنایا۔ تاریخ گواہ رہے گی کہ صرف چند گھنٹوں میں، ہماری افواج نے بھارت کی ناپاک جارحیت کو بے مثال عزم اور مہارت سے خاک میں ملا دیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے ان سپوتوں پر فخر ہے جو قوم کے تاج کا ہیرے ہیں۔ وزیراعظم نے دشمن کی جانب سے بچوں، خواتین اور بزرگوں پر بمباری کو شرمناک اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے غیرجانبدار تحقیقات سے گریز کر کے ثابت کر دیا کہ اس کے الزامات محض گھمنڈ اور جھوٹ پر مبنی تھے، جس کا مؤثر جواب الحمدللہ دیا جا چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، اور پاکستان ان کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔
پسرور آمد پر وزیراعظم کا استقبال چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔
وی او سی اردو
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k