پاکستان

مارچ کے مہینے میں 125 لاپتہ افراد کے کیس سامنے آئے

اسلام آباد: لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کو28 فروری2018 تک لاپتہ افراد سے متعلق 4804کیسز موصول ہوئے جب کہ کمیشن کی کاوشوں سے 31 مارچ2018 تک مجموعی طور پر3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں۔
گزشتہ روز لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے صدر جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیشن کے قیام سے لے کر31 مارچ2018 تک مبینہ لاپتہ افراد کے کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے مارچ2018 تک مجموعی طور پر3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں، لاپتہ افراد سے متعلق موصول ہونے والے مجموعی کیسزکی تعداد 4929 ہے، 28 فروری2018 تک لاپتہ افراد سے متعلق 4804 کیسز موصول ہوئے، مارچ2018 کے دوران125کیسز موصول ہوئے۔
لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے 28 فروری2018 تک مجموعی طور پر3164 افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں، مارچ 2018 تک مجموعی طور پر3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں۔
31 مارچ2018 تک باقی ماندہ لاپتہ افراد کے کیسزکی تعداد 1710ہے، فروری2018 کے دوران کمیشن نے مختلف شہروں میں سماعتیں کیں، اسلام آباد میں173، لاہور میں44 اور کراچی میں 157سماعتیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button