ماروی میمن نے نواز شریف کی نااہلی کا ’’بدلہ ‘‘لینے کا اعلان کر دیا

لاہور 13 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ہم بدلہ کسی انتشار کے ذریعے نہیں بلکہ’’پیار ‘‘سے لیں گے اور نوازشر یف کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ‘نوازشر یف کی نااہلی پاکستانی عوام اور جمہوریت کی بھی توہین ہے اور دنیا کی کوئی طاقت عوام کے دلوں سے نوازشر یف کی محبت کو نہیں نکال سکتی ‘کارکنان ملک میں انقلاب کیلئے میاں نوازشر یف کا ساتھ دینے کو تیار رہیں ‘کارکنان تیار ہیں ناں پیچھے تو نہیں بھاگ جائیں گے ‘شاہدرہ میں خطاب
بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پر سن ماروی میمن نے نوازشر یف کی نااہلی کا ’’بدلہ ‘‘لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بدلہ کسی انتشار کے ذریعے نہیں بلکہ’’پیار ‘‘سے لیں گے اور نوازشر یف کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ‘نوازشر یف کی نااہلی پاکستانی عوام اور جمہوریت کی بھی توہین ہے اور دنیا کی کوئی طاقت عوام کے دلوں سے نوازشر یف کی محبت کو نہیں نکال سکتی ‘کارکنان ملک میں انقلاب کیلئے میاں نوازشر یف کا ساتھ دینے کو تیار رہیں ‘کارکنان تیار ہیں ناں پیچھے تو نہیں بھاگ جائیں گے ۔
شاہدرہ میں (ن) لیگی کی ریلی کے موقعہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پر سن ماروی میمن نے کہا کہ نوازشر یف کل بھی شیر تھا اور آج بھی شیر ہے اور نوازشر یف پاکستان کے 20کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور جو نوازشر یف کہیں گے ہم وہ ہی کر یں گے ۔