مارننگ شوز کو بین کیا جائے
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ میںسینیٹرمیاں محمد عتیق نے اہم انکشاف
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اس میں عوام کو بیوقوف بنا کر مضر صحت مصنوعات کی تشہیر کے لئے لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ میںسینیٹرمیاں محمد عتیق کاانکشاف
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ میںسینیٹرمیاں محمد عتیق نے اہم انکشاف کردیا ،تمام چینلز پر چلنے والے مارننگ شوز میں خواتین کو جاذب نظر آنے کے لئے جو ٹپس دی جاتی ہیں ان سے جلدی امراض جنم لیتے ہیں، ان مارننگ شوز کو بین کیا جائے جس میں عوام کو بیوقوف بنا کر مضر صحت پراڈکٹس کی تشہیر کے لئے لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں،چیئرمین کمیٹی نے پیمراچیئرمین سے جواب طلب کرلیا۔
جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ مارننگ شوز میں خود کو ڈاکٹرز ظاہر کرکے مضر صحت ادویات سے نوجوان خواتین کو ہیلتھ ٹپس کے نام پر چہروں کو بدنما بنانے میں کوشاں ہیں مارننگ شوز میں فنکار ایکٹرز اینکرز ہیلتھ ٹپس دیتے ہیں جن کو استعمال کرنے سے ہماری بچیاں اور بچے جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں، بڑے بڑے بیوٹی سیلون میں جلد کو خوشنما بنانے کی کریمیں و پیسٹ سے نوجوان نسل جلدی بیماریوں کا شکارہورہی ہے،میاں عتیق کے سنسنی خیز انشافات سے چیئرمین ہیلتھ کمیٹی نے مارننگ شوز کے حوالے سے چیئرمین پیمرا کو طلب کرلیا،عوامی سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ان مارننگ شوز کو بین کیا جائے جس میں عوام کو بیوقوف بنا کر مضر صحت پراڈکٹس کی تشہیر کے لئے لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں