لیگی کارکنوں کی خیبر پختونخوا اسمبلی پر چڑھائی : پولیس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے لیگل برانچ سے رائے مانگ لی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز ن لیگی کارکنوں کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی پر چڑھائی کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی شروع کر دی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے لیگل برانچ سے رائے طلب کر لی ہے جس کے بعد واقعے میں ملوث لیگی ایم پی اے اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن ایم پی اے ارباب وسیم کی قیادت میں آئے اور اسمبلی گیٹ پر چڑھ کر نعرے بازی کی اوراسمبلی کے گیٹ نمبر 3,4پر پارٹی جھنڈے بھی لگائے ۔پولیس رپورٹ میں ن لیگ کے رہنما اختیار ولی ، صدر ڈسٹرکٹ پشاور عبدالستار خلیل کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ ملک عدیل ، عالمگیر شاہ ، ارباب خضر سمیت تیس سے زائد کارکن بھی نامزد ہیں ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے لیگی ”مجاہد فورس“ کے سربراہ بھی ہیں ۔
بشکریہ پاکستان