Draft
لیگی رہنمائوں کے راز بے نقاب کرنے کیلئے تیار ہوں ،تحفظ فراہم کیا جائے ،اداکارہ میرا کا تحریک انصاف سے رابطہ
اسلام آباد 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
معروف اداکارہ میرا نے بھی اہم سیاسی شخصیات کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے کہ اگرانہیں تحفظ فراہم کی جائے تو انکے پاس بھی پنجاب حکومت اور وفاقی رہنماؤں کے دل ہلا دینے والے راز ہیں جن کو بے نقاب کرنے کیلئے وہ تیار ہیں،اداکارہ میرا ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ گلالئی سچ کہتی ہیں یا جھوٹ مگر یہ اٹل بات ہے کہ انہوں نے ملک کی دیگر شخصیات کو بھی بے نقاب ہونے کیلئے چوراہوں پر کھڑا کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیکورٹی ایشو نہ بنے تو ان کے پاس بھی سیاستدانوں کے راز ہیں جن کو بے نقاب کرنے کیلئے وہ بے تاب ہیں۔