Draft
لیگی ایم این اےکےبیٹےکاتھانےمیں غل غپاڑہ،مقدمہ درج
سیالکوٹ 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سیالکوٹ میں لیگی ایم این اے رانا شمیم کا بیٹا رانا رحیم نشہ میں دھت ہو کر گرفتار ملزم کو چھڑانے تھانہ کوتوالی جا پہنچا اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیںا شروع کر دیں۔ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو کارروائی کا حکم دیا، خیال رہے کہ رانا رحیم پر پہلے ہی نشے میں ڈرائیونگ، مزار کی بے حرمتی اور ڈی پی او آفس کے باہر فائرنگ کے مقدمات درج ہیں۔