Draft
لیلیٰ پاگل پن کا علاج کروانے کو تیار ہوں- میرا
لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ لیلیٰ پاگل ہوچکی ہے اس کے علاج کیلئے پیسے بھی دینے کو تیار ہوں ۔میرے خلاف لیلیٰ جو بکواس کر رہی ہے اس کا جواب دینا بھی ضرور ی نہیں سمجھتی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کے حوالے سے گفتگو میں میرا نے کہا کہ میں نے لیلیٰ کی کوئی گاڑی دینی ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور معاملہ ہے ،بدقسمتی سے شوبز سے مکمل کٹ ہونے کی وجہ سے لیلیٰ پاگل ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے لیلیٰ کے دماغ کا علاج کروایا جائے اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو علاج کیلئے میں اپنی جیب سے پیسے دینے کو تیارہوں ۔