انٹرنیشنل

لیبیا میں قذافی کے فرزند سیف الاسلام کو صدر بنانے کی تیاریاں

لیبیا میں سابق مرد آہن معمر قذافی کے وفادار انکے فرزند سیف الاسلام کو لیبیا کا صدر بنانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
لیبیا میں 2018ء میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔ العربیہ کے مطابق کئی ماہ قبل رہائی کے بعد سے سیف الاسلام اب تک روپوشی کی زندگی گذار رہے ہیں۔
مگر ان کی ملکی سیاست میں دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے کی خبریں ضرور سامنے آتی رہی ہیں۔
ماضی میں کرنل معمر قذافی کے ساتھ رہنے اور ان سے سیاسی و مالی فواید سمیٹنے والے قبائلی رہنماؤں نے بھی خود کو منظم کرنا شروع کیا ہے۔
لیبیا میں قبائل کی سپریم کونسل کے رکن اشرف عبدالفتاح کا کہنا ہے کہ قذافی کے حامی قبائل روزانہ کی بنیاد پر اپنے اجتماعات اور اجلاس منعقد کررہے ہیں۔ان اجلاسوں کے انعقاد کا مقصد صدارتی انتخابات کے لیے سیف الاسلام کے نام پر اتفاق رائے حاصل کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button