انٹرنیشنل
لیبیا میں ایک کینیڈین شہری اغوا

کینیڈا کے حکام نے اتوار کے روز تصٖدیق کی ہے کہ لیبیا میں ایک کینیڈین شہری کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اور یہ کہ وہ تفصیلات معلوم کرنے کے لئے تمام مناسب ذرائع استعمال کر رہے ہیں، پچھلے ہفتے لیبیا کے حکام نے بتایا تھا کہ جنوب مغربی صحرائی علاقے میں ایک کینیڈین اور دو اطالوی باشندوں کو ایک جرائم پیشہ گروہ نے اغوا کر لیا ہے۔ اس وقت کینیڈین حکام نے اس اطلاع کو غیر مصدقہ قرار دیا تھا۔مغوی کی بازیابی میں کسی بھی روک کے پیدا ہونے کے خطرے کے پیش نظر حکومت کینیڈا مغوی کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ پیر کی صبح جب ان لوگوں کو اغوا کیا گیا تو وہ الجزائر کی سرحد کے قریب ایر پورٹ پر ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ اغوا کاروں اور اغوا کے پیچھے مقاصد کے بارے میں کچھ علم نہیں ہو سکا۔