Draft

لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اوراس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں-ماہرہ

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) رنبیر کپور کیساتھ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد بالآخر ماہرہ خان بھی بول پڑیں اور کہاہے کہ وہ میرانجی معاملہ تھا تاہم اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھادیا۔
ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ”ورنہ “ کی ٹریلر لانچنگ تقریب میںنجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کیا تبصرہ کروں، یہ نجی معاملہ تھا، میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ آپ لوگ (میڈیا) ہر جگہ موجودہوتے ہیں، تاہم اس واقعے نے بہت کچھ سکھادیا ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ یہ تصاویر کسی فلم کا حصہ نہیں تھیں، لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اوراس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔
واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور بھی ماہرہ خان پر تنقید برداشت نہ کرسکے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید صرف اسلئے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید کرنا بند کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button