لڑکی کے ہمراہ کار سوار شہری کو گولی مار کر قتل کرنے کے واقعہ نے نیا موڑ لے لیا –
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) )اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور تیمور نامی شہری کو گولی مارنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ نے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری دیدی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور آئی نائن میں تیمور نامی شہری کو گولی مارکر قتل کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ نے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کے سامنے پیش ہو گیا اور گرفتاری دیدی ہے ۔ملزم کو (کل) پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی تھی جس سے تیمور موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔ تیمور ریاض کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پیچھے سے نہیں سائیڈ سے نشانہ بنایا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر تیمور کو پیچھے سے گولی ماری گئی تھی۔