Draft

لودھراں کی عوام نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ پھینکا

لودھراں (نیوز وی او سی آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح لودھراں کی عوام نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریا ئے ستلج میں پھینکا ہے ،اس فعل نے مجھے خرید لیا ہے ،لودھراں کی عوام جو حکم کرے گی ،میں ہمیشہ حاضر ہوں ۔انہوں نے اعلان کیالودھراں کے علاقے بٹن والا میں ایک انڈر پاس ،دنیا پور میں بائی پاس اور ایک اوور ہیڈ برج بنا یا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین متکبر تھے اور کہتے تھے کہ الیکشن تو ہم جیتے ہوئے ہیں یہ دیکھنا ہے کہ لیڈ کتنی ہوتی ہے ،لودھراں والوں کو یہ تکبر پسند نہیں آیا اور انہیں اقبال شاہ کی سجدہ ریزی پسند آئی ۔
لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کتنے عرصے سے کہہ رہاتھا کہ اے ٹی ایم مشین نے قرضے معاف کرائے لیکن کسی بھی فورم پر نوٹس نہیں لیا گیا لیکن اس الیکشن میں قرضے کھا جانے والے کے خلاف عوام کی عدالت نے انصاف کردیا ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹوں کا آئی جی عمران خان لودھراں جلسے میں کہتا تھا کہ عوام نے چوروں او ر ڈاکوﺅں کو شکست دینی ہے ،اللہ کا شکر ہے کہ عوام نے چوروں کو شکست دی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں بجلی بنانے کا وعدہ کیا تھا تو کیا بجلی چاند اور مریخ کو دی گئی ،آپ جھوٹوں کے آئی جی ہیں ایک کلو واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button