انٹرنیشنل
لندن کی فنز بری مسجد پر حملہ،برطانوی وزیر اعظم مسجد پہنچ گئیں
لندن 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
لندن کی فنز بری مسجد پر حملہ،برطانوی وزیر اعظم مسجد پہنچ گئیں
دورے کے دوران وزیراعظم ٹریزا مے نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اُن کی تمام ہمدردیاں متاثرہ افراد اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر فِنزبری پارک کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین محمد کوزبار نے اس حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ کوزبار نے یہ شکایت بھی کی کہ برطانیہ کا مرکزی میڈیا دانستہ طور پر اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دینے سے اجتناب کر رہا ہے۔ مذکورہ حملے کی چھان بین جاری ہے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ اس مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں وین کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔