انٹرنیشنل
لندن میں رضاکارانہ اسلحہ جمع کرانے کی مہم، 140ہتھیار،3859گولیاں جمع
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ یہ مہم ایک ہفتے سے جاری ہے اور اس دوران شہریوں کی جانب سے 140ہتھیار اور3859گولیاں جمع کر وائی گئی ہیں ۔پولیس نے مزید کہاہے کہ رضاکارانہ اسلحہ جمع کرانے کی مہم سے جرائم کی شرح میں کمی ہوگی۔دوسری جانب بر طانوی وزیر خارجہ بورس جانسن یہ ایک خوبصورت ملک کے لیے امید کا لمحہ ہے،برطانیہ ایک جائز حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرے گا۔