انٹرنیشنل

لندن حملے؛ برطانیہ کی ہر قسم کی مد د کے لیے تیارہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں دہشتگرد حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی ہرقسم کی مدد کے لیے تیارہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برطانیہ کے ساتھ کھڑے اورہرقسم کی مد د کے لیے تیار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکیوں کو ہوشیاراور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جب کہ عدالتوں کی جانب سے ہمارے حقوق واپس ملنے چاہیئیں جب کہ تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ سفری پابندی کا اطلاق ہو۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لندن حملے بزدلانہ کارروائی ہیں جن میں بے گناہ شہریوں کونشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ لندن برج اور بارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں 6 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button