ایڈیٹرکاانتخاب

لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد خرم بٹ ہے، برطانوی میڈیا

لندن: برطانوی پولیس نے ہفتے کی رات لندن برج پر جان لیوا حملوں میں شامل دو افراد کے نام ظاہر کر دیئے ہیں جبکہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج پر حملہ کرنے والے ایک شخص 27 سالہ خرم بٹ تھا جو مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں رہائش پذیر تھا جبکہ دوسرا حملہ آور رشید رضوان ہے جس کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شناخت کئے گئے حملہ آوروں میں سے ایک کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے ہے جو لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
لندن پولیس کے مطابق دونوں حملہ آوروں نے ایک تیسرے شخص کے ساتھ ملکر لندن میں کئی جگہوں پر حملے کئے تھے جس میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اب تک تیسرے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خرم بٹ کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ایک کالعدم تنظیم المہاجرون کا رکن بھی ہے، گزشتہ ماہ اسے مشرقی لندن میں لوگوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ خرم کا تعلق پاکستان کے علاقے جہلم سے ہے تاہم اس کی پرورش برطانیہ میں ہوئی اور وہ برطانوی لہجے میں انگریزی بولتا ہے۔
خرم بٹ ابو زیتون کے نام سے بھی مشہور رہا اور ایک جمنازیم میں وہ ایبس کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ خرم اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ لندن کے علاقے بارکنگ میں رہائش پذیر تھا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ خرم بٹ پہلے لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں ملازمت کی اور اس کے بعد ایک فاسٹ فوڈ ریستوران بھی چلاتا رہا۔ خرم کو ہفتے کی دوپہر ایک وین میں سوار ہوتے دیکھا گیا تھا اور وہ غلط سمت میں گاڑی دوڑا رہا تھا۔ لندن برج پر حملہ کرنے والے دوسرے شخص رشید رضوان کا تعلق مراکش یا لیبیا سے بتایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button