لبنانی آرمی چیف کی امریکی سفیروں اور شام کے لیے خصوصی ایلچی سے ملاقات
رپورٹ: محمدحسیب
: مشرقِ وسطیٰ ڈیسک
: انقرہ، ترکی
لبنانی آرمی چیف کی امریکی سفیروں اور شام کے لیے خصوصی ایلچی سے ملاقات
لبنان کی فوج کے سربراہ جنرل جوزف عون نے انقرہ میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں ترکیہ میں تعینات امریکی سفیر، لبنان میں امریکی سفیر لیزا جانسن اور شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس باراک شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال، لبنان کی سلامتی اور خطے میں امریکی پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شام، لبنان اور اسرائیل کے درمیان جغرافیائی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
لبنان کے آرمی چیف کی امریکی سفارتی قیادت سے ملاقات اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ واشنگٹن خطے میں اپنی فوجی موجودگی اور سیاسی اثرورسوخ کو متحرک رکھنا چاہتا ہے۔ شام کا محاذ ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں مزید پیچیدہ ہو چکا ہے، اور لبنان اس تناؤ کی براہ راست زد میں ہے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/006/190625






