ایڈیٹرکاانتخاب
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے خاکروب کی الوادعی پارٹی میں شرکت کر کے سب کو اپنا گروید بنالیا
لاہور13 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ کے لیے کسی بھی ملازم کی ریٹائرمنٹ پر پیار کے اظہار کے طور پر لاہور ہائی کورٹ کیا سرکاری گاڑی انہیں گھر تک چھوڑ کر آئے گی۔ بنگالی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین عزت کے حقدار ہیں۔
میں نے ہمیشہ بنگالی کو عقیدت اورلگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے الوداعی تقریب میں بنگالی کو لاہور ہائیکورٹ کی ایک شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کسی خاکروب کو دی گئی یہ پہلی الوداعی تقریب ہے جس میں حاضر سروس چیف جسٹس نے شرکت کی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔