پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی حکم کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی

اہور  20اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ) 
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی حکم کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو اپیل عدم پیروی خارج کر دی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس قاضی محمد امین نے درخواستوں پر سماعت کی، حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ اور احتساب عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں فل بنچ بیٹھا ہے مگر حکومتی وکیل ٹرائل عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں انہیں اس عدالت میں پیش ہونے کی کوئی پروا نہیں، آئندہ سماعت پر خواجہ حارث پیش نہ ہوئے توایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومتی وکیل کے طور پر پیش ہوں، حکومتی وکیل کو عدالت میں پیش کرنا عدلیہ کی ذمہ داری نہیں، اگر آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومت کی طرف سے دلائل نہیں دے گے تو اپیل عدم پیروی پر خارج کر دی جائے گی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button