ایڈیٹرکاانتخاب
لاہور : گارڈن ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے گارڈن ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے ملزمان اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور کے گارڈن ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے ملزمان اسلحہ اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں،ڈولفن فورس کے روکنے پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چندروز سے لاہور میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے،سب سے مہنگی فورس ڈولفن بھی قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔