لاہور کی مقامی عدالت نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

لاہور 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور کی مقامی عدالت نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے عائشہ احد کی درخواست پر سماعت کی تو درخواستگزار کے وکیل علی ضیاء باجوہ نے بتایا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے ان کی موکلہ کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا اور اب صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کے ایما عائشہ احد کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔
درخواست میں عائشہ احد نے یہ دعوٰی بھی کیا کہ وردی اور سفید لباس والے افراد کے ان کے گھر باہر نگرانی کرتے ہیں اور ان کا گھر کے باہر تعاقب کیا جا رہا ہے۔درخواستگزار عائشہ احد نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر قانون کو ہراساں کرنے روکا جائے اور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔جس پر مقامی عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کی عائشہ احد کو ہراساں نہ کیا جائے۔ عدالت نے عائشہ احد کی درخواست پر جنوبی چھاؤنی پولیس سے بھی جواب طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر عائشہ احد کو بھی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ درخواست پر مزید کارروائی 10 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔