کھیل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس میں نجم سیٹھی کو پی سی بی کا اگلا چیئرمین بنانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی۔

لاہور / 25مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان ہے جس کے لیے سالانہ اجلاس میں قرارداد بھی منظو رکر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پی سی بی کے سالانہ جنرل اجلاس میں نجم سیٹھی کو چئیرمین بنانے کی قرار دار اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلی جب کہ اراکین نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر نجم سیٹھی کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کی تجویز بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی کی بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں اگلے چیئرمین کے انتخاب کے لئے بی او جی کے اجلاس کی تاریخ طے ہو گی جس میں بورڈ آف گورنرز کے آٹھ اور وزیر اعظم کے دو نامزد اراکین میں سے چیئرمین پی سی بی کے لیے انتخاب ھوگا۔
یاد رہے چیئرمین پی سی بی شہریار خان 18 اگست 2017 میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے بعد نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے مضبوط امیدوار نجم سیٹھی نظرآرہے ہیں ۔
نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی قرارداد منظور ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے اور مطالبہ کیا کہ نجم سیٹھی کو پی ایس ایل چیئرمی سمیت سربراہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے سے بھی سبکدوش کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button