لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اوروزیر خوراک پنجاب کے سحری پوائنٹس پر چھاپے

لاہور 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اوروزیر خوراک پنجاب کے سحری پوائنٹس پر چھاپے
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے ہمراہ ایم ایم عالم روڈ پر سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ایک برگر پوائنٹ کو زائد المیعاد تیل، بن اور ڈبل روٹی استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں