لاہور

لاہور میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے مزنگ میٹرو بس اسٹینڈ سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے جو لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا، ملزم خورشید سے لیپ ٹاپ اور موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کے حکام نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں پنجاب میں بچوں اور لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے گروہ سب سے زیادہ ہیں۔ 2016 میں قصور میں لڑکوں سے زیادتی کی وڈیوز بنانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button