پاکستان

لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی ، 14سالہ خودکش بمبار گرفتار ، خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد

لاہور(آن لائن ) حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، راوی پل کے قریب سے 14سالہ خودکش بمبار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، ایک اطلاع پر حساس اداروں نے راوی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ خود کش بمبار لڑکے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خود کش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جو قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دئیے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button