شہر شہرلاہور

لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

سٹی ٹریفک پولیس نے گریٹر اقبال پارک لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا.
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے دو ایس پیز کی زیر نگرانی 850 سے زائد افسر و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
ٹریفک پلان کے مطابق شہری آمد و رفت کے لیے رنگ روڈ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے راستہ کلیئر رکھا جائے گا جبکہ سی ٹی او ٹریفک کے لیے کھلی سڑکوں میں لاہور رنگ روڈ ،لوئر مال روڈ ،آؤٹ فال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ،کینال روڈ، فیروز پور روڈ اور شاہدرہ چوک سے پرانا راوی پل بھی ٹریفک کے لئے کھلا رہا گا۔
متبادل راستوں کے لیے مال روڈ،سیکرٹریٹ سے شاہدرہ جانے والی ٹریفک ضلع کچہر ی چوک سے آؤٹ فال روڈ،سگیاں سے رنگ روڈ اور السعید چوک جا سکے گی جبکہ شاہدرہ چوک سے لوئر مال ،مال روڈ جانے کے لئے شہری براستہ رنگ روڈ،سگیاں،آؤٹ فال روڈ سے کچہری چوک جاسکیں گے۔
ہیوی ٹریفک کو مندرجہ پوائنٹس سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کروایا جائے گا جس میں کالا شاہ کاکو،کوٹ عبدالمالک، فیض پور انٹرچینج، دوساکو چوک، السعید چوک، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، برکت پلی کے علاقے شامل ہیں۔
جلسے کے لیے پارکنگ انتظامات میں گریٹر اقبال پارک، پارکنگ محکمہ جنگلات، ناصر باغ پارکنگ، موچی گیٹ پارکنگ، کشمیری گیٹ پارکنگ، مولانا احمد علی پارکنگ اور داتا نگر پارکنگ شامل ہے۔
جلسے کے دوران ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خان اور ایس پی سٹی ڈویژن آصف صدیق کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز،48 انسپکٹرز، 90 پٹرولنگ افسران اور 710 ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لیے 18 فوک لفٹرز، 2 بریک ڈاؤنز اور 4 ٹریفک اسکواڈز بھی تعینات ہوں گے۔
راہنمائی اور سہولت کے لئے ’راستہ ایپ‘ اور سٹی ٹریفک ریڈیو FM 88.6 سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا، شہری متبادل ٹریفک پلان اور راہنمائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں تاہم پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button