Draft

لاہور میں ایک اور میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ

لاہور 25اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
لاہور میں ایک اور میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل سے قبل ہی ایک اور میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں بلیو لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ منصوبہ 19 کلومیٹر طویل ہوگا جو لاہور کے کاروباری مراکز کو کور کرے گا۔ تاہم یہ منصوبہ ارنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے بھی زیادہ مہنگا ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 3 کھرب روپے سے زائد کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ منصوبے کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button