لاہور

لاہور :لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کا تیسرادن

لاہور کے مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
دھرنے میں بیٹھی خواتین کاکہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر ملے گا تب ہی گھر لوٹیں گے۔
مسلسل تیسرے دن دھرنے کے باعث سڑک پر کچرا جمع ہوگیا جس کی وجہ سے مال روڈ کی خوبصورتی مانند پڑ گئی۔
آج مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کا تیسرا دن ہے، اگرچہ ان کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی وہ مال روڈ کے چاروں اطراف کی سڑکیں بند کرکے مطالبات کے لیے بیٹھی ہیں۔
دوسری رات بھی ان خواتین نے سڑک پر ہی گزاری ہے ،محکمہ صحت کے دوبارہ ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر پر وزیر اعلیٰ پنجاب دستخط کر دیں تو خوشی خوشی گھر چلی جائیں گی۔
دھرنے میں شریک خواتین پریشان بھی ہیں،کہتی ہیں کہ گھر بار اور بچے چھوڑ کر آئی ہیں، ان پر ترس کھائیں۔
مال روڈ دھرنے کی وجہ سے کچرا روڈ بن گئی، کچرے کے ڈھیر نے اس کی خوبصورتی متاثر کی ہے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ بھی غائب ہے۔
مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکیں بند ہونے سے متبادل سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مال روڈ پر دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ ختم کروا دیں تاکہ پیسے اور وقت کا ضیاع نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button