لاہور قلندر کوکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہاتھوں شکست
دبئی: شین واٹسن کی دھواں دھار بیٹنگ اور محمد نواز کی شاندار بالنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر لاہور قلندرز نے 119 رنز بناتے ہوئے جیت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 120 رنز کا ہدف دے دیا۔
پہلی اننگ
لاہور قلندر کی بیٹنگ
کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نارائن نے ٹیم کو 46 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا سنیل نارائن نے 10 بالز پر شاندار اننگ کھیلی اور دو چھکے چار چوکے بھی لگائے تاہم چوتھے اوور میں 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
برینڈن میک کولم نے 18 بالز پر 30 رنز بنائے جن میں دو چھکے اور تین چوکے بھی شامل ہیں بعد ازاں محمد نواز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ فخر زماں محض ایک رنز بناسکے، کیمرون نے 8 بالز پر 15 رنز بنائے دو چھکے بھی لگائے۔
گلریز صدف نے 31 بالز پر 13 رنز اسکور کیے اور جوفرا کی بال پر حسن خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔عمر اکمل نے صرف دو بالز کھیلیں اور ایک رن بناسکے بعدازاں انہیں حسن خان نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے پویلین واپس بھیج دیا۔
رضا حسن نے 11 بالز پر 4 رنز اسکور کیے انہوں نے روسوو کی بال پر رنز لینے کی کوشش کی تاہم سرفراز نے انہیں رنز آؤٹ کردیا۔
یاسر شاہ نے چار بالز کھیلیں اور دو رنز اسکور کرکے واٹسن کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔
شاہین آفریدی نے دو بالز کھیلیں اور کوئی رنز نہ بناسکے انہیں جوفرا نے اپنا شکار بنالیا۔
آخری دو کھلاڑی جو ناٹ آؤٹ رہے ان میں سہیل اختر اور مستفیض الرحمن شامل ہیں، سہیل اختر نے 27 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور ایک چھکا لگایا جب کہ مستفیض الرحمن چار گیندوں پر ایک رنز اسکور کرسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بالنگ
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کا جائزہ لیں تو سب سے کامیاب بالر محمد نواز ثابت ہوئے جنہوں نے چار اوورز میں محض چار رنز دیے، ایک میڈان اوور کرایا اور دو وکٹیں حاصل کیں۔
بقیہ چار بالرز نے بھی چار چار اوورز کرائے جن میں جوفرا آرچر نے 23 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں، راحت علی نے 26 رنز کے عوض ایک وکٹ، شین واٹسن نے 35 رنز کے عوض ایک وکٹ اور حسن خان نے 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ
Watson in full flow at the Dubai International Cricket Stadium.
Quetta coasting to a win.#HBLPSL #QGvLQ pic.twitter.com/Y7uCP9pWnP
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) 24 February 2018
دوسری اننگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن بطور اوپنرز کریز پر آئے جس میں شین واٹسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندر کے چھکے چھڑا دیے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انتہائی تیز اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف محض 14 اوورز میں ہی حاصل کرلیا جس میں شین واٹسن نے مرکزی کردار ادا کیا۔
SIX! 6.3 Sunil Narine to Shane Watson Watch the match at https://t.co/NTxK6fjwLB#QGvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/kxTLzf5Cah — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) 24 February 2018
SIX! 2.3 Raza Hasan to Shane Watson
Watch the match at https://t.co/NTxK6fjwLB#QGvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/bddYd5MKNG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) 24 February 2018
شین واٹسن نے 42 گیندوں پر پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگاتے ہوئے 66 رنز اسکور کیے اور گلیڈی ایٹرز کا رن ریٹ قلندرز کے رن ریٹ سے اوپر لے گئے جو کہ شروع سے ہی کم تھا تاہم 12 ویں اوورز کی چوتھی بال پر وہ سنیل نارائن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔
اسد شفیق نے 36 گیندیں کھیلتے ہوئے 38 رنز اسکور کیے، تین چھکے اور ایک چوکا لگایا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ شین واٹسن کے آؤٹ ہونے پر عمر امین کریز پر آئے اور سات گیندوں پر 13 رنز بنائے جس میں دو چوکے بھی شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یہ فتح محمد نواز کی شاندار بالنگ اور شین واٹسن کی دھواں دھار اننگ کے سبب ملی۔
لاہور قلندر کی بالنگ
لاہور قلندر کے بالرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کے سامنے بالکل نہ چل سکے اور تمام بالرز نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جس پر وہ صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے جو کہ سنیل نارائن کے حصے میں آئی۔ شین واٹسن کاآؤٹ ہونا ایک بڑی کامیابی تھی تاہم یہ لاہور قلندر کو یہ کامیابی بہت دیر سے ملی۔
لاہور قلندر کے بالرز میں رضا حسن نے دو اوورز میں 19 رنز ، شاہین آفریدی نے دو اوورز میں 12 رنز، یاسر شاہ نے چار اوورز میں 38 رنز، سنیل نارائن نے تین اوورز میں 28 رنز اور مسفیض الرحمان نے دو اوورز میں دس رنز دیے۔