Draft
لاہور: قسمت بیگ مقامی قبرستان میں سپرد خاک

لاہور میں اداکارہ قسمت بیگ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، فنکارہ کے جنازے میں شریک شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے قسمت کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ دوہرایا۔
لاہور: (نمائندہ این وی سی) گزشتہ روز قتل کی گئی اداکارہ قسمت بیگ کی نماز جنازہ ہربنس پورہ میں ادا کی گئی جس میں فنکار برادری سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق، انہیں بارہ گولیاں لگیں اور موت زیادہ خون بہنے کے باعث ہوئی۔ جنازے میں شریک فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ پولیس تسلیاں نہ دے، قاتلوں کو سامنے لائے اور فنکار برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔