پاکستان

لاہور ضمنی انتخاب: پی سی بی ورلڈ الیون کا شیڈول تبدیل کرے، پنجاب حکومت

لاہور 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پی سی بی نے صوبائی حکومت کو 15، 17 اور 19 ستمبر کو لاہور میں میچز کا شیڈول دیا تھا تاہم ان تاریخوں میں میچز کرانے کے لئے انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا جس کی وجہ سے ورلڈ الیون کے لاہور میں میچز کرانا ممکن نہیں ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے 15 ستمبر سے پہلے میچز ختم کرنے کا کہا ہے، امید ہے کہ پی سی بی ایک دو روز میں نئے شیڈول سے متعلق آگاہ کرے گا جس کے بعد پنجاب حکومت میچز کی باقاعدہ اجازت دے گی۔خیال رہے کہ ورلڈ الیون کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button