پاکستان
لاہور سے خود کش حملہ آور گرفتار

لاہور 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حساس ادارے کے اہلکاروں نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر خود کش حملہ آور گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کے سبب پورے لاہور میں سیکیورٹی اپنے عروج پر ہے۔اس سلسلے میں حساس ادارے ہر حوالے سے چوکس ہیں ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے نجی ہوٹل سے چھاپہ مار کر ایک خود کش حملہ آور گرفتار کر لیا۔