ایڈیٹرکاانتخاب

لاہور سمیت کئی شہریوں میں 20 دہشتگرد داخل، سکیورٹی الرٹ

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے 20 سے زائد دہشتگرد کارروائیوں کیلئے چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت دیگر شہریوں میں پہنچ گئے۔ مقامی اخبارکے مطابق کالعدم جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی، بجنا گروپ، ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ، خالد سعد محسود اور دیگر تنظیموں نے پاکستان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروونشل مینجمنٹ سینٹر (پی آئی سی) کی طرف سے جاری ہونے والے تھریٹ الرٹ 053 میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی، بجنا گروپ، ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ، خان سعد محسود اور لشکر اسلام میں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں نے کارروائیوں کیلئے خود کش بمباروں اور سہولت کاروں کو احکامات جاری کردئیے ہیں جس کے تحت دہشتگرد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مردان، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دہشتگرد ٹیکسی ڈرائیور، رکشہ ڈرائیور، سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والے ریڑھی بان کے روپ میں ہوسکتے ہیں۔ جماعت الاحرار کے کمانڈر عمر خالد خراسانی اور عبدالولی نے دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے خود کش بمبار اور رقم فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے، رقم کے حصول کیلئے دہشتگرد عام شہریوں کو اغواءکرنے کا سہارا لے سکتے ہیں۔ مختلف تنظیموں کی طرف سے 20 سے زائد دہشتگرد بھجوانے کی اطلاع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے اور خدشات سے تمام متعلقہ افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے اس حوالے سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button