ایڈیٹرکاانتخاب

لاہور دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جماعت احرار نے قبول کر لی

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن )لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے قریب دھماکے کی ذمہ داری کالعد م جماعت احرار نے قبول کر لی ہے جس میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 13افراد شہید ہو گئے ہیں ۔
کالعد م جماعت احرار کے ترجمان نے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ لاہور میں خودکش دھماکہ ان کے ساتھی نصراللہ عرف ذبیع اللہ نے کیا۔جماعت احرار طالبان سے علیحدہ ہونے والا انتہا پسندوں کا دھڑا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال گلشن اقبال پارک میں جماعت احرار نے ایسٹر والے دن بم دھماکے کی ذمہ دار بھی قبول کی تھی جس میں 70افراد جاں بحق ہو تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button