Draft
لاہوریوں کی زندگیاں خطرے میں ، ایڈزمیں مبتلا ویٹرز کھانا فراہم کرنے لگے
لاہور 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور والوں کی زندگیاں خطرے میں ،لاہور کے ہوٹلز میں کھانا فراہم کرنے والے ویٹرز میں ایڈز جیسی جان لیوا بیماری کاانکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق زندہ دلان لاہور کھانے پینے کے بے حد دلدادہ ہیں ۔ ان کی خوش خوراکی کے باعث سینکڑوں ڈھابے ،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس لاہور میں کام کر رہے ہیں ۔ مگر یہ جگہیں کھانے کے لیے کتنی محفوظ ہیں یہ کہنا بے حد مشکل ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی حالیہ رپورٹ میں ان ہوٹلز کے حوالے سے ہوش ربا اکشافات کئیے گئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق لاہور کے ہوٹلوں میں ایڈز کی مرض میں مبتلا ویٹرز کھانا فراہم کرنے میں مشغول ہیں۔لاہور کے ہوٹلوں میں کھانا فراہم کرنے والے 3ویٹرز ایڈز جیسی مہلک بیماری کا شکار ہیں ۔