ایڈیٹرکاانتخاب

لاہورہائیکورٹ میں عمران خان اور شیخ رشیدکی تاحیات نااہلی کے لئے درخواست دائرکردی گئی

لاہور 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
دونوں ارکان قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل62،63پرپورانہیں اترتے‘ رانا علم دین غازی ایڈووکیٹ
لاہورہائیکورٹ میں عمران خان اور شیخ رشیدکی تاحیات نااہلی کے لئے درخواست دائرکردی گئی‘درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں ارکان قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل62،63پرپورانہیں اترتے۔درخواست رانا علم دین غازی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ۔درخواست میں الیکشن کمیشن ، عمران خان اورشیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین کے حوالے سے سکینڈل سامنے آچکے ہیں۔اس حوالے سے ایک کتاب میں بھی دونوں کے جنسی سکینڈل کاذکر کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ،اس لئے دونوں کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button