پاکستان
لاہورکوٹ لکھپت میں ڈاکووں کی پولیس پر فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی،ڈاکوفرار

لاہور – لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈاکوو¿ں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںکانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا اور نا موٹرسائیکل سوار ڈاکو فرار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پولیس معمول کے مطابق ناکہ بندی کے دوران سنیپ چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو نمودار جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیاجس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کی زد میں آکر قمر عباس نامی کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمی کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میںجناح ہسپتال منتقل کر تے ہوئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔