لاہور
لاہور، ن لیگ کی سابق ایم پی اے کی لاش برآمد
لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں گھر سےسابق ایم پی اے یاسمین خان کی لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق بھٹہ چوک کے نزدیک رہائشی کالونی کے مکینوں نے ایک گھر سے بد بو اٹھنے کی اطلاع دی، پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ئی تو بیڈروم میں کرسی پر سابق خاتون ایم پی اے یاسمین خان کی لاش پڑی تھی۔
پولیس کے مطابق یاسمین خان اکیلی رہتی تھیں، لاش 5 سے 6 روز پرانی لگتی ہے، موت کی بظاہر وجہ ہارٹ اٹیک لگتی ہے۔
یاسمین خان کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا اور وہ 2008 سے 2013 تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ۔