لاہور،کشمیری برادری نے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا این اے 120میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
لاہور 7 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر ساندہ روڈ پر مقامی شادی ہال میں منعقدہ تقریب سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی صدر و سابقہ وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، ایم این اے اسد عمر، این اے 120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ، سینئیر و مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری، غلام محی الدین دیوان اور ولید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے 6ستمبر 1965کو ہمارے بہادر فوجیوں نے دشمن کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا 1965میں عوام کا پاک فوج سے محبت کا جذبہ بھی مثالی تھا ہمیں کشمیر کی عوام کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو آج تک اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر میں شہید ہونے والے شہداء آج بھی پاکستان کے جھنڈے میں دفن ہوتے ہی6ستمبر کو پاک افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ، زندہ دلان لاہور کا جذبہ بھی 1965میں بھی مثالی تھا اسی جذبے کی آج اشد ضرورت ہے کشمیری عوام بھارتی فوج کے سامنے پاکستان کا جھنڈا لہرا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہے ہمارے نا اہل وزیر اعظم کی زبان جلتی ہے مودی کو دہشت گرد کہتے ہوئے لاکھوں کشمیری جدو جہد آزادی کی تحریک میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہے مگر نواز شریف میں اتنی بھی جرات نہیں کہ وہ اقوام متحدہ میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کے مسئلے پر بات کرتے ، رہنمائوں نے کہا کہ پہلے بھی لاہور نے پاکستان کو بچایا اور اب بھی لاہور کو ہی بچانا ہے پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت ہوگی ، نواز شریف کو کرپشن اور جھوٹ کی سزا نہیں ملی بلکہ نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری کرنے کی بھی سزا ملی ہے آزاد کشمیر کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ ہے ہمار ا دشمن بر صغیر میں تھانیدار بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ، تقریب میں کشمیری برادری نے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا این اے 120میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ،تقریب میں عندلیب عباس، ملک جواد، ثاقب سلیم بٹ، مبشر ، فاروق آزاد ، عرفان عباسی ، انجم جرال، میاں ندیم، محمد ندیم ، ذیشان بٹ ، بلال میر، اشرف بٹ ، پرویز ربانی، کاشف کشمیری، اویس باجوہ، محمد اجمل، کونسلر محسن ڈار، غلام عباس،راجہ امجد، انجینئر ارسلان، راشد بٹ اور رانا اختر حسین سمیت بڑی تعداد میں یوسی 66یوسی 74سے بڑی تعداد میں ووٹروں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔