ایڈیٹرکاانتخاب

لاڈلے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نوازشریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،لوگ آج اس میدان میں ہیں کل سڑکوں پر ہوں گے اس ملک میں لوگوں کو انصاف ملے گا ، انصاف اور عدل قائم ہوگا۔
سرگودھا کی تحصیل کوٹ مو من میں جلسہ عا م سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کاجلسہ اس بات کااعلان ہے کہ وہ فیصلہ پاکستان کےعوام کو منظور نہیں، یہ عوام کی عدالت کا فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا کہ عوام نوازشریف کو اہل کرکے بھیجیں اور تم نااہل کردو ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہاں کا مذاق ہے کہ آپ ایک اقامے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیں ۔
اس سے قبل جب مسلم لیگ ن کے قائد میا ں محمد نو ا ز شریف سرگودھا کی تحصیل کوٹ مو من میں جلسہ عا م سے خطاب کے لیےاپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جب جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فلک شگاف نعروں سے ان کا استقبال کیا۔
جلسہ کے موقع پر آصف کرمانی، دانیال عزیز اور دیگر رہنما بھی اسٹیج پر موجود تھے جبکہ ن لیگ کی مرکزی اور صوبائی قیادت کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں پہلے سے موجود تھی۔
ذرائع کے مطابق کوٹ مومن میں پارٹی پرچموں کی بہار دیکھی جارہی ہے اور جگہ جگہ استقبالیہ بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکن قافلوں کی صورت بدستور جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button