انٹرنیشنل
لاس ویگاس میں فائرنگ کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی
لندن/لاس ویگاس 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حملہ اتحادی افواج کی داعش کے خلاف جاری کارروائیوں کا رد عمل ہے،بیان
امریکی شہر لاس ویگاس میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق داعش کے آن لائن میگزین ’اعماق‘ کے مطابق یہ حملہ ان کے ایک ایسے سپاہی نے کیا ہے، جس نے ابھی کچھ عرصہ قبل ہی اسلام قبول کیا تھا۔ اس بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ یہ حملہ اتحادی افواج کی داعش کے خلاف جاری کارروائیوں کا رد عمل ہے۔ تاہم امریکا کی وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ابھی تک اس حملے اور بین الاقوامی دہشت گرد گروپ کے مابین رابطے واضح نہیں ہو سکے ہیں۔