انٹرنیشنل
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائرن قانون کی خلاف ورزی ،پاک فوج کا بھر پور جواب

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی قانون کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔
آئی ایس پی آری کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسزنے لائن آف کنٹرول کے کیل ،نکیال اور جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فریڈم فائٹر برہان وانی کی شہادت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیا ن تنازعات بڑھ گئے ہیں اوربھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کے مختلف سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہی ہے جس سے کئی پاکستانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔