شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

قیوم کالونی گوجرانوالہ کے وسط مین روڈ پر گزشتہ 2 ماہ سے زیادہ سے کوڑے کے انمبار لگ گئے علاقہ مکین سراپا احتجاج

گوجرانوالہ 8 مئی 2018
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گل روڈ اکرم کالونی اور قیوم کالونی کے وسط میں اور لیبر کوٹ کی گلی کے سامنے مین روڈ پر گزشتہ 2 ماہ سے زیادہ یہاں کوڑے کے انبار لگے ہوئے ہیں جس کو علاقہ کے مکینوں نے آگ لگا کر کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن شام تک پھر اتنا کوڑا اور ہو جاتا ہے، علاقہ مکینوں نے میڈیا سے بات کی اور بتایا کہ ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں اب تو ہم تنگ آچکے ہیں اور اج پرامن احتجاج کر رہے ہیں ،

اس کے علاوہ میڈیا نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی جناب خالد بشیر بٹ (سالڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ) سے رابطہ کیا جنھوں نے کل تک کا یقین دلایا اور فون پر کہا کہ انشائاللہ مجھے پہلی بار اطلاع ملی ہے اس پر عملدرامد کل تک ہو گا آج کے لیے معذرت کرتا ہوں اور احتجاج عوام کا حسن ہے ہم ان کو جلد ہی ریلیف دیں گے

علاقہ مکینوں نے پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا جناب خالد بشیر بٹ ایم ڈی کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کرایا اور کہا گیا کہ اگر کوڑا نہ اٹھایا گیا تو ہم اس احتجاج کو بڑھا کر کے سالڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ ماڈل ٹاون کا گھیراو کریں گے اس کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ چیئر مین لالہ ظہیر کا ہے جب ووٹ لینے ہوتے ہیں وہ دروازوں پر آتے ہیں لیکن جب ووٹ لے کر کامیاب ہوجاتے ہیں تو جادو سے چھو منتر ہو جاتے ہیں
احتجاج والوں نے التجا بھی کی کہ ہماری گلی جو کہ چھوٹی ہے جس میں کبھی بھی سویپر جھاڑو کے لیے نہیں آیا لہذا ہر روز ایک سویپر یہاں پر آکر صفائی کو یقینی بنائے 15 منٹ کے احتجاج کے بعد تمام اہل محلہ منتشر ہو گئے
میڈیا نے جب اپنے طور پر دیکھا تو کوڑے میں میڈیکل کی ویسٹ بھی موجود تھی جیسے ڈیسپوزیبل ٹیکے اور سرجیکل کا سامان جو قریب ہی دو ہسپتال حیدر میموریل اور ہسپتال میڈ کیئر کے صفائی کرنے والے یہاں پھینک جاتے ہیں – ان دو ہسپتالوں کی ویسٹ بڑی تعداد میں اس کوڑے میں شامل ہوتی ہے جو کہ ویسٹ منجمنٹ کے ملازموں کو لیے بھی بیماری کا سبب بن سکتی ہے

a>

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button