ایڈیٹرکاانتخاب
قوم کو بیدارکرنے کے لئے تحریک کاآغاز کردیا،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے قطری شہزادے کے خط کو مستردکردیا، پاکستان قوم کو بیدارکرنے کے لئے تحریک کاآغاز کردیا ہے۔
دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں دیر سے آیا ہوں، بڑا جلسہ کریں گے،25 سال سے ملک کو لوٹا جارہا ہے، جو لوگ مٹھائیاں بانٹ رہےہیں وہ بے وقوف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری دونوں کرپٹ ہیں، زرداری نےپاکستان کاپیسہ چرایا، اب اس کی باری ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، مہذب معاشرےمیں ٹرین حادثے پر وزیرمستعفی ہوجاتے ہیں۔