کھیل

قومی ٹیم ڈیڑھ، دو سیشن کی مار رہ گئی، مصباح الحق خود ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لے رہے ہیں جو اچھی بات ہے: رمیز راجہ

میلبورن (نیوز وی او سی) سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود لے رہے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کیلئے مددگار ثابت نہ ہوں۔ میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت میں پاکستان ٹیم کا زبردست حصہ ہے، قومی ٹیم صرف ڈیڑھ ، دو سیشن کی مار رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق خود فیصلہ لے رہے ہیں یہ اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کیلئے مددگار نہ ہوں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ دنیا میں دیگر ٹیموں کے کپتان کی پانچ سال تاریخ ہوتی ہے جس کے بعد اس کی ایکسپائری ڈیٹ شروع ہو جاتی ہے کیونکہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ تکنیک اور بہت سی دیگر تبدیلیاں آتی ہیں اس لئے کپتان بھی بدلنا پڑتا ہے تاکہ ٹیم نئی تبدیلیوں کیساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز تکنیکی اعتبار سے تو کمزور ہیں ہی لیکن ذہنی اعتبار سے بھی بہت کمزور ہیں اور جس میچ میں بھی تھوڑا بہت دباﺅ ہوتا ہے، ہمت ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کا زبردست حصہ ہے، قومی ٹیم صرف ڈیڑھ ، دو سیشن کی مار ہی رہ گئی ہے۔ یہ تو ایک معمول بن چکا ہے کہ پاکستان کی ٹیم جیسے ہی متحدہ عرب امارات سے باہر جاتی ہے تو ایسی ناقص کارکردگی شروع ہو جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کچن کیبنٹ میں ایسے دماغ لے کر آئیں جو نئے آئیڈیاز دیں اور پھر ان پر عملدرآمد بھی ہو سکے۔
ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے گیند کیساتھ زیادہ اچھی پرفارمنس دی ہے اور ٹیسٹ میچ میں تو پچھلے 10 سے 12 مہینے میں ہماری کہانی کافی بہتر تھی لیکن ون ڈے میں تو اور بھی پریشر پڑنے والا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم اس پریشر کا کیسے مقابلہ کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button