قومی سلامتی کمیٹی کا دوٹوک اعلامیہ: بھارت کے خلاف سخت فیصلے
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
قومی سلامتی کمیٹی کا دوٹوک اعلامیہ: بھارت کے خلاف سخت فیصلے
تاریخ: 25 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی ممکنہ آبی جارحیت اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اجلاس کے بعد سخت فیصلوں پر مبنی اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے کسی بھی اقدام کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، اور ایسی کسی بھی مہم جوئی پر پاکستان بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے:
بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت فوری بند کرنے کا اعلان کیا۔
بھارتی سفارتی عملہ 30 ارکان تک محدود کر دیا گیا ہے۔
بھارت سے وابستہ عسکری مشیروں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدے معطل کیے جا سکتے ہیں۔
اجلاس میں ملک کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت نے شرکت کی اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اعلامیہ میں پاکستان کی علاقائی خودمختاری، قومی وقار اور آبی حقوق پر کسی قسم کے سمجھوتے کو خارج از امکان قرار دیا گیا۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






