ایڈیٹرکاانتخاب

قومی سانحے پر منفی سیاست انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معاوضہ کسی بھی زندگی کا نعم البدل نہیں ہے لیکن مالی امداد سے لواحقین اور زخمیوں کے دکھوں کا کچھ مداوا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا بلند حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں گی جبکہ حکومت غربت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات بھی کر رہی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اس قومی سانحے پر بھی سیاست کی جو انتہائی افسوسناک ہے، اس قسم کی سیاست ملک میں نہیں ہونی چاہیئے، دکھ کی اس گھڑی میں دوسروں کے زخموں پر نمک چھڑکنا قطعی طور پر مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ہم اس کی تہہ تک پہنچیں گے اور اس واقعہ کو قوم کے لئے مثال بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ حادثے میں جس طرح ریسکیو 1122، پاک فوج کے جوانوں اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ان کا کہنا  تھا کہ احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والا حادثہ ملک میں گزشتہ 70 سال سے ہونے والی کرپشن کا نتیجہ ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف کو سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں کشمنر نے حادثے سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حادثہ صبح 6 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا جس میں 265 افراد متاثر ہوئے، حادثے میں 140 افراد زخمی اور 125 زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے زخمیوں کی عیادت بھی کی اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی اور انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احمدپور شرقیہ میں آئل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث 150 کے قریب افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button