انٹرنیشنل

قومی اسمبلی کے الیکشن کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ مکمل

فرانس: 13جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈ)
فرانس میں قومی اسمبلی کے الیکشن کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ مکمل، فرانسیسی صدر ایمانوئل کی پارٹی کو 32.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل،،، انتخابات کا دوسرا مرحلہ 18 جون کو ہو گا۔
فرانس کے صدر ایما نوئل میکرون کی پارٹی نے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد پارلیمانی انتخابات میں بھی اپنے جھنڈے گاڑ دیے۔ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کے مطابق صدر میکرون کی پارٹی اور اس کی اتحادی ڈیموکریٹک مومنٹ 32.32 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ دوسری جانب ریپبلکن اور اس کے اتحادیوں کو 21.56 فیصد ووٹ ملے جبکہ صدارتی انتخابات میں میکرون کی حریف میرن لی پین کی جماعت صرف 14 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔ پارلیمانی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 48.6 فیصد کےکم ترین سطح پر رہا۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 18 جون کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button